راولپنڈی (یواین پی) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔سلطانز نے اب تک 7 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پشاور زلمی 8 میں سے 4 میچ جیت کر 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے 7 ، 7 پوائنٹس ہیں تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر یونائیٹڈ تیسرے اور کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔