لاہور: (یواین پی) لاہور ائیرپورٹ پر رشوت کا بازار گرم ہو گیا۔ ائیرپورٹ عملے نے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمن کو بھی نہ بخشا۔ ڈینس فریڈمین نے ائیرپورٹ اہلکاروں پر 50 ہزار رشوت لینے کا الزام لگایا تھا۔آسٹریلوی صحافی نے میلبورن پہنچتے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ آسٹریلین صحافی ڈینس فریڈمین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ائیرپورٹ پر مجھے کہا گیا اپنا بٹوا دکھاؤ جو بھی کرنسی ہے دے دو۔ لاہور ائیرپورٹ پر حکام کے اصرار پر رقم فراہم کی۔ میں سمجھا کہ یہ قانونی ہے مگر یہ کرپشن تھی۔لاہور ائیرپورٹ چیف آپریٹنگ آفیسر نے واقعہ پر نوٹس لے کر کارروائی شروع کر دی۔ سی او او ائیر پورٹ کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو لاہور ائیرپورٹ پر واقعہ پیش آیا۔ اے ایس ایف سے 8 مارچ کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کر لی ہے۔ادھر وزیراعظم عمران خان نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کیا اور واقعہ کی فوری تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔سی او او لاہور ائیرپورٹ کا کہنا ہے کہ رشوت بٹورنے والے عمران مظفر کو نوکری سے نکال دیا اور 50 ہزار روپے بھی لے لئے ہیں۔