شہباز شریف بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے، لیگی رہنما امیر مقام

Published on March 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

پشاور: (یواین پی) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف بھائی کی تیمار داری کے لئے رکے ہوئے ہیں، وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی کی (ن) لیگ میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اب پاکستان کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔ چور اور ڈاکوؤں سے اب تک کتنا وصول کیا اور کتنا خزانہ بھرا؟ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت واقعی خراب ہے شہباز شریف اپنے بھائی کے لئے رکے ہوئے ہیں۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایک پیج پر ہے، اس میں کوئی اختلافات نہیں، پارٹی میں ہر ایک کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی عوام دشمن منصوبہ ہے اس سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تو تلاشی دینے کے لئے تیار ہیں لیکن (ن) لیگ کو بھی موقع ملے گا، ان سب سے ضرور حساب لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme