اوکاڑہ(یو این پی ) آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں نوجوانوں کے لیے جدید ڈارئیونگ سکول کے انتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر جدید ڈرائیونگ سکول بنا دیا گیا ہے جہاں پر ماہرین کی زیر نگرانی جدید طریقہ کار سےنواجوانوں بالخصوص طلباً کو ڈرائیونگ کے سلسلہ میں احتیاتی تدابیر سے آگاہ کیا جائے گا۔ سکول میں طلبا کو ڈرائیونگ کے لیے دی جانے والی کلاسز کو دو شفٹ میں تبدیل کیا گیا ہے دوران سفر استعمال ہو نے والے اشارے ہیلمٹ شیشے اور سپیڈ کے متعلق آ گاہی دی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ سکول بنا نا انتہائی خوش آئند ہے ہماری نوجوان نسلوں کی قیمتی جانیں بچانا ہماری اولین ترجیعات میں شامل ہے اس موقع پر انہوں نے ڈپ پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کی کارکردگی کو سرایا اور ڈرائیونگ سکول مکمل کر نے میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر وسیم اختر کو شا باش دی تقریب میں ڈی ایس پی سٹی سرکل ندیم افضال ، انسپکٹر رائے اسماعیل ، رفعت اللہ، رفعت حمید اور شیخ ندیم شیراز ،اسد اللہ، جاوید سکندر، ڈاکٹر اعجاز انجم، عابد مغل، مظہر رشید، شیخ شہباز شاہین، حافظ حسینین رضا، عتیق الرحمن چوہدری سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔