الزامات بے بنیاد ہیں بھتہ نہ دینے پر خبریں لگائی جا رہی ہیں انچارج تحصیل ہسپتال ڈاکٹر مسعو د عزیز

Published on March 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

\"1\"
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ رادھاکشن کے انچارج مسعود عزیز کے خلاف مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے بارے میں موقف جاننے کے لیے ہمارے نمائیندے نے رابطہ کیا ہے سینٹر کے انچارج نے بتایا کہ ہمارے خلاف شائع ہونے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ہمارے پاس آنے والی تمام ادویات عوام میں بلا تفریق تقسیم کی جاتی ہیں یہ بات صیح نہیں ہے کہ ہم بازارمیں فروخت کر دیتے ہیں یہاں تک کہ ہمارے پاس جو سیمپل آتے ہیں ہوتے ہیں وہ بھی غریب مریضوں میں تقسیم کر دیے جاتے ہیں ایکسرے مشین کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے بتایا کے چار دن سے اُ سکی ریل ختم ہونے پر نہیں کے جارہے اور لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی بنا پر ڈلیوری کیس کو فارورڈ کیا جاتا ہے انچارج تحصیل ہسپتال نے کہا کہ بعض نامہ نگار ہم سے بھتہ مانگتے ہیں اور ہمیں مجبور کرتے ہیں ۔جب ان کو کچھ نہیں ملتا تو وہ غلط خبریں لگا کر ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے عزم کیا ہوا ہے کہ کسی بلیک میلر کی خواہشات کو پوری نہیں کریں گے چاہے جو مرضی ہو جائے اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سرانجام دیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes