دنیا بھر میں کرونا سے 4 ہزار 979 ہلاکتیں، کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ بھی وائرس کا شکار

Published on March 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

ٹورنٹو(یواین پی) دنیا بھر میں کرونا کےسائے، مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 979 ہو گئی، کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ بھی کرونا کا شکار ہو گئیں، بھارت میں ایک شخص کرونا سے ہلاک ہو گیا، اٹلی میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سولہ ہو گئی۔ کرونا دنیا کے 127ممالک تک پھیل گیا، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ بھی کرونا کا شکار ہو گئیں، صوفی آئسولیشن میں رہیں گی جبکہ جسٹن ٹروڈو نے بھی رضاکارانہ طور پر خود کو 14روز کے لیے قرنطینہ کر لیا۔چین میں کرونا سے مزید آٹھ ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 177 ہو گئی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ امریکی فوج مہلک وائرس کو چین لائی۔اٹلی میں ایک روز میں 189 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سولہ سے تجاوز کر گئی۔ ایران میں 429 افراد کرونا کی وجہ سے زندگی ہار گئے۔جنوبی کوریا میں سڑسٹھ، اسپین میں چھیاسی، امریکا میں اکتالیس جاپان میں انیس، برطانیہ میں دس افغانستان میں ایک شخص کرونا سے ہلاک ہو گیا۔ سعودی عرب میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد 45 ہو گئی۔ پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں پر سعودی آنے پر پابندی لگا دی گئی، سعودی حکام نے اقامہ ہولڈرز کو 72 گھنٹوں میں واپس پہنچنے کا حکم دے دیا۔فلپائن کے صدر روڈریگو نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دارالحکومت منیلا کا لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ نیپالی حکومت نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کے لیے 30 اپریل تک پابندی لگا دی۔بھارتی ریاست کرناٹکا میں 76سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ بھارت میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد 70 ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes