کرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئے ایم اے ٹھاکر

Published on March 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

حکمرانوں نے تعلیمی اداروں کو پانچ اپریل تک بند کرکے اچھا اور احسن اقدام کیا ہے
لاہور(یواین پی)کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس سے بچنا ہے کرونا وائرس سے متعلق افوہوں اور سنی سنائی باتوں کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ اس سے بچا جا سکے حکمرانوں نے تعلیمی اداروں کو پانچ اپریل تک بند کر کے اچھا اور احسن اقدام کیا ہے کیونکہ ہمارے بچے مسقتبل کے معمار ہیں انہی بچوں نے ملک و قوم کی تقدیر کو سنوارنا ہے ان خیالات کا اظہاراداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پبلک مقامات پہ دو ہفتوں کی پابندی لگانا بھی اچھا فیصلہ ہے سندھ حکومت کے کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیںدنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس خوف کی علامت بن گیا ہے اس سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes