وزیراعلیٰ سندھ کی سکھر میں موجود زائرین کو مکمل سہولیات دینے کی ہدایت

Published on March 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

کراچی: (یواین پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں موجود زائرین کو مکمل سہولیات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جو فنڈز چاہئیں چیف سیکریٹری مہیا کریں۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سکھر قرنطینہ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے لیبر کالونی سکھر کا ایک بلاک ہسپتال میں منتقل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ ایم ایس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، فارمیسی، وینٹی لیٹر اور دیگر اشیا کا انتظام کرنے کا بھی حکم دیا۔ نئے بلاک میں قائم ہسپتال کو وہاں موجود زائرین کے علاج کی سہولیت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔مراد علی شاہ نے ٹیسٹ کٹس سمیت دیگر آلات خریدنے کی ہدایت دیدی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سکھر میں مریض ظاہر ہوئے ہیں ان کے ٹیسٹ بھی ہوتے رہیں گے، یہ سیمپلز کراچی بھیجتے رہیں، تمام زائرین کی مکمل میڈیکل ہسٹری رکھی جائے۔ مرادعلی شاہ نے زائرین کا پتہ لیکر ایک مہینے کا راشن پہنچانے کی ہدایت بھی کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题