ٰچیف جسٹس مامون رشید شیخ آج ریٹائرڈ ہوجائینگے

Published on March 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس قاسم خان 19مارچ2020کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ موجودہ چیف جسٹس مامون رشید شیخ آج بروز بدھ 18مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے نئے چیف جسٹس سے گورنر پنجاب جسٹس قاسم خان سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیں گے اس حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد کی جائے گی گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ افسران نے الوداعی ملاقات کیاس موقع پر نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان بھی موجود تھے اس موقع پررجسٹرار اشترعباس، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریحان بشیر، سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر، ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر، ایڈیشنل رجسٹرار شبیر شاہ، ایڈیشنل رجسٹرار محمد رفیق، ایڈیشنل رجسٹرار صائمہ مشتاق اور ایڈیشنل رجسٹرار محمد جمال سمیت لاہور ہائی کورٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے افسران و ملازمین نے ہمیشہ ان کا بھرپور ساتھ دیا ان کا کہنا تھا کہ افسران عدالت عالیہ لاہور کا اہم حصہ ہیں اور افسران و ملازمین کی شبانہ روز محنت کے بغیر معیاری انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہی. نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان نے افسران سے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ اسی محنت لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے گی. لاہور ہائی کورٹ انتظامیہ اس ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہم سب مل کر عدالت عالیہ کی توقیر کو برقرار رکھتے ہوئے جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے لاہور ہائی کورٹ کے افسران نے چیف جسٹس مامون رشید شیخ کو گلدستہ پیش کیا بعدازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے لاہور ہائی کورٹ سبزہ زار میں جشنِ بہاراں کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes