جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان ویلفئیر سوسائٹی نے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں جمعہ 20 مارچ 2020 کو منعقد ہونے والا فری میڈیکل کیمپ ملتوی کر دیا ۔ اس کا اعلان کیمپ ڈائریکٹر عبدالستار یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظرکیمپ کو عارضی طور پر ملتوی کی۔ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد عبید اور خواتین ونگ کی انچارج ڈاکٹر رابعہ نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔