پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز نومبر میں کروانے جانے کا امکان

Published on March 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز نومبر میں کروانے جانے کا امکان، رواں سال کے آخر میں بھی میچز کا انعقاد ممکن نہ ہوا تو پھر ملتان سلطانز کو چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ملتوی کر دیے جانے والے سیمی فائنل اور فائنل میچز کا انعقاد ممکنہ طور پر نومبر کے ماہ میں ہو سکتا ہے۔نومبر کے ماہ تک کرونا وائرس کی صورتحال قابو میں آ جانے کا امکان ہے، جب اس وقت پاکستان کی کوئی کرکٹ سیریز بھی شیڈول نہیں، اسی لیے نومبر کے ماہ میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کروائے جا سکتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے نومبر میں بھی میچز کا انعقاد نہ ہو سکا، تو پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ملتان سلطانز کو چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme