ترکی میں کورونا وائرس سے ایک اور شہری ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی

Published on March 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

انقرہ (یواین پی) ترکی میں کورونا وائرس سے ایک اور شہری ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی۔ ایک ہی دن میں 93 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ترکی میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 191 تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔ ترک وزیر صحت کی جانب سے مرنے والے شخص کی عمر 61 سال بتائی گئی ہے۔اس سے پہلے مرنے والے شخص کی عمر 89 سال بتائی گئی تھی جس سے متعلق ترک وزیر صحت کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص میں وائرس چین میں کسی شخص سے ملاقات کے دوران منتقل ہوا۔ ترک وزیر صحت نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں آگاہ کیا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے دوسری ہلاکت ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes