کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، انڈین ایجنسی‘’را’’کے دہشتگرد ونگ کا سرغنہ پکڑا گیا

Published on March 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انڈین خفیہ ایجنسی ‘’را’’ کے دہشتگرد ونگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے بتایا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک ‘’را’’ کا سربراہ شاہد عرف متحدہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کیں۔ گرفتار ملزم شاہد شہر میں ‘’را’’ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزمان شہر میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题