کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم اقدام، بلوچستان حکومت کا جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Published on March 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے صوبے میں جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات اور اس کے سدباب کیلئے 21 دن تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ شہر کے تمام بڑے شاپنگ مال اور مارکیٹیں 3 ہفتوں کے لئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریسٹورنٹس 3 ہفتوں تک صرف گھروں کے لئے کھانے پینے کی اشیا فراہم کر سکیں گے۔ بین الصوبائی، صوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی 3 ہفتوں کےلئے بند رہے گی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر عملدرآمد بروز ہفتہ مورخہ 21 مارچ سے شروع ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy