گیپی گریوال کے ساتھ انڈین فلم کی عکسبندی میں حصہ لینے کے لئے دوبئی جائینگے
لاہور(یواین پی) اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر،مصنف،اداکارو ہدایت کار ایم اے ٹھاکرکامیڈین اسٹیج اور ٹی وی کے بعد اب بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونگے اپنے حالیہ چھ ملکی چھ ثقافتی درورے میں انہوں نے مزید کامیابیاں حاصل کیں پچھلے ثقافتی وزٹ میں انہوں نے ایک انڈین فلم سائین کی تھی گزشتہ روز گیپی گریوال کے ساتھ انڈین فلم کی عکسبندی میں حصہ لینے کے لئے دوبئی جائیں گے یواین پی سے ایک انٹر ویو کے دوران ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے بتایا کہ میرے حالیہ ثقافتی دورے میں میرے لئے شوبز کے نئے دروازے کھلے اورمجھے ایک انڈین فلم میں ایک اہم رول کے لئے منتخب کیا گیا جو نئی فلم بننے جا رہی ہے یہ انڈین پنجاب اور پاکستانی پنجاب کے کلچر کی مکمل عکاسی کرے گی۔