لاہور (یواین پی )پنجاب ھر میں دو روز کیلئے سیاحتی مقامات اور شاپنگ مالز بند کر نے کا اعلان کر دیا گیاہے، لاک ڈاون نہیں کر رہے بلکہ عوام کے فائدہ کیلئے قدم اٹھایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ شہری دو روز اپنے گھروں میں ہی رہ کر گزاریں ، عوام حکومت سے تعاون کریں اس میں ان کا ہی فائدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ اگلے دو دن تک گھروں میں رہیں اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ آج رات نو بجے سے منگل صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز اور دیگر دکانیں بند کی جارہی ہیں تاہم اس دوران صرف جنرل سٹورز اور میڈیکل سٹورز ہی کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا بیکریز ، دو دھ کی دکانوں ، کریانہ سٹورز اور پولٹری کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پبلک ٹرا نسپورٹ کھلی رہے گی ، نوٹیفکیشن آ جائے گا اور تمام محکموں کو ہدایات جاری کر د ی جائیں گی ۔