شہبازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

Published on March 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) شہبازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف فلائٹ پی کے 786 سے اسلام آباد پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خراب صحت کی وجہ سے لندن میں کئی ماہ سے موجود شہباز شریف وطن واپس آ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ فلائٹ پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔اسلام آباد پہنچنے کے بعد شہباز شریف نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے ہم وطنو سے درخواست کی ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور کوشش کر کے گھر پر رہیں تاکہ کوئی بھی ہم میں سے اس بیماری کی وجہ سے اپنے پیاروں سے جدا نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ سب کا اور وطن عزیز کا حامی و ناصر ہو۔ ٹوئیٹر پر جاری پیغام کے آخر میں انہوں نے “لو یُو آل” بھی کہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes