اسلام آباد (یواین پی) کرنسی نوٹوں سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، تمام پاکستانی بینکوں کیلئے ہنگامی ہدایات جاری کر دی گئیں، اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ تمام بینک کرنسی نوٹوں کو جراثیم سے پاک کرنے کا انتظام کریں، تمام بینک برانچزصبح 10 بجے کام کاآغاز کریں، شام ساڑھے 4 بجےبینک بندکردیں، اےٹی ایم کےذریعےصارفین کوکیش سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، صارفین کوآن لائن سہولت میں کوئی تعطل نہ ہو۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں کرونا وائرس کے خدشات کے باعث تمام بینکوں کیلئے کچھ خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں سے بھی کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ کرنسی نوٹوں کو جراثیم اور وائرس سے پاک کرنا یقینی بنایا جایا۔