پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published on March 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

لاہور: (یواین پی) بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیںہے۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 28 ریکارڈ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme