لاہور(یواین پی) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاﺅن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دلہا اور اہل خانہ کو گرفتار کرلیا ہے ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہور ریس کورس کے قریب شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اور دفعہ144 کی خلاف ورزی پر شادی ہال سیل کردیا.ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے شادی ہال کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا اور دولہا اور اس کے اہل خانہ کو پولیس اسٹیشن بھیج دیا دریں اثناءضلعی انتظامیہ نے لاہور میں ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے نجی اسٹور کو سیل کر کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.