حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کا اعلان کردیا

Published on March 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کی کمی کی، آئندہ چند ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کی کمی کی، آئندہ چند ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، یوٹیلئٹی اسٹورز سے دال چاول آٹا گھی شکر سستا دینے کیلئے 50 ارب رکھے ہیں، بلوں کو قسطوں میں جمع کرانے کی سہولت دی جارہی ہے، کھاد کی قمیت میں مزید کمی کی جائے گی، حکومت کسانوں سے گندم خریدنے جارہی ہے، 82 لاکھ ٹن گندم خریدنے اور کسانوں کے لئے 280 ارب رکھے ہیں، آئندہ چندہ ماہ برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوروناوائرس سے قبل ہماری معیشت مستحکم ہورہی تھی، اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف تھے، کل 4 ہزار ارب کے قرضے ادا کئے گئے اور ریونیو وصولیاں 8 ماہ میں تاریخی تھیں، گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ تھیں، صوبوں کو این ایف سی کے تحت ان کے حصے سے زیادہ زیادہ پیسے دیئے گئے، تاہم کورونا کے باعث مشکلات سامنے آئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog