جھنگ ،شہر بھر میں جگہ جگہ ناجائز تجاوزات کی بھر مار

Published on March 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

\"DSCN1461\"
جھنگ(یواین پی)عوام پریشان حال ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے جھنگ کے عملے کی مجرمانہ غفلت سے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار۔عوامی حلقوں نے بتایا کہ کئی بار ٹی ایم اے کے عملہ انکروچمنٹ کے پاس گئے مگر یہ ہر بار ٹال مٹول کر دیتے ہے اور اوپر سے سائلوں کا مذاق اڑاتے رہتے ہے۔جبکہ دوسری طرف بھکر روڈ،پکہ کوٹ روڈ،ریل بازار،بازارکھیتانوالہ،چوک بازار،شہید روڈ،نور شاہ بازارجھنگ شہر۔میلاد چوک تا سٹی ہسپتال۔ریل بازار جھنگ شہر۔باب عمر گیٹ،شیریں چوک۔تانگہ اڈاوغیرہ پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار جبکہ ٹی ایم اے کاعملہ آنکھوں پر پٹی باندھے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہے۔ان کا آنے والے سائلوں سے کہنا ہوتا ہے کہ ہم تمہارے پابند نہیں جاؤ جو تم سے ہوتا ہے کر لو ہم نے ناجائزتجاوزات کا آپریشن نہیں کرنا۔عوامی سماجی وصحافتی حلقوں نے احکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس عملے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ان کو نوکریوں سے فارغ کر کے نیک ایماندار لوگوں کورکھا جائے اور شہر بھر میں ناجائزتجاوزات کے خلاف سخت ترین آپریشن کیا جائے۔اور ناجائزتجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题