عبدالحکیم(یواین پی)آرایچ سی عبدالحکیم انتظامیہ کو پریس کلب کی جانب سے ماسک کی فراہمی،ہیلتھ سنٹر میں صرف ایمرجنسی مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے، سینئرمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر امجد علی کمبوہ نے پریس کلب رجسٹرڈ عبدالحکیم اور یونی ویئر کی جانب سے سنٹر ہٰذا کو ماسک مہیا کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آرایچ سی عبدالحکیم میں مریضوں کے علاج معالجے کےلئے پیرامیڈیکل سٹاف کے پاس فیس ماسک اور حفاظتی کٹس دستیاب نہ ہیں جس کی وجہ سے وہ صرف ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کا علاج کرسکتے ہیں گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق آءوٹ ڈور فی الحال بند ہے،انہوں نے ڈائریکٹر یونی ویئر جمیل حسین اورپریس کلب رجسٹرڈ عبدالحکیم کے صدر خرم نواز مہروی ،جنرل سیکرٹری سید عتیق مہتاب اور سیکرٹری فنانس فیصل جاوید کی جذبہ ٗ خدمت انسانیت وحب الوطنی کی تعریف کی،ڈائریکٹر یونی ویئر جمیل حسین نے ہسپتال میں سیفٹی کٹس اورسینی ٹائزر بھی جلد مہیا کرنے کا وعدہ کیا ۔