دیپالپور اور رینالہ خورد کے شہروں میں انسداد کرونا وائرس کے لئے سپرے کا چھڑکاﺅ

Published on March 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

 


اوکاڑہ(یواین پی )ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی ہدائیت پر اوکاڑہ سمیت تحصیل دیپالپور اور رینالہ خورد کے شہروں میں انسداد کرونا وائرس کے لےے سپرے کروایا گیا ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن برائے میڈیا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ گھروں میں وقت گزاریں بلا ضرورت گھروں سے باہر مت نکلیںسرکاری اداروں ،ایمرجنسی سروسز کے محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا کام کرنے دیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریںمحکمہ تعلقات عامہ صحافیوں تک اور سوشل میڈیا پر مصدقہ خبریں پہنچانے میں مصروف عمل ہے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن برائے میڈیا نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس وقت تک ضلع اوکاڑہ میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہ ہے بیرون ممالک سے اوکاڑہ میں آنے 688لوگوں کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے بشمول قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن برائے میڈیا نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی عوام کے وسیع تر مفاد میںنہ صرف تمام تر حفاظتی اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیںبلکہ انہوں نے ایمرجنسی کی صورت میں کام کرنے والے اور دفاتر میں خدمات سر انجام دینے والے افسران و اہلکاران کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے خصوصاََ میٹنگ کے دوران بھی ایک میٹر سے زیادہ کا فاصلہ برقرار رکھنے ،ماسک کے استعمال ، سینی ٹائزر زاور دفاتر میں صابن سے بار بار ہاتھ دھونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو بھی ہدایات جار ی کر دی ہیں کہ ضلع کی کسی تحصیل میں بھی کھانے پینے کی اشیاءکی ترسیل میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے خصوصاََ آٹے ،چینی ،گھی ،دالوں ،پھلوں و سبزیوں ،دودھ،دہی کی متواتر سپلائی کے میکا نزم کو مکمل بحال رکھا جائے اور اس سلسلہ میں عوامی سہولت کو سب سے اولین فوقیت دی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题