لاہور(یواین پی)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ریلیف فنڈ میں 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد رقم جمع کرا دی۔ پرویزالٰہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرویز الٰہی کے اس اقدام کی تعریف کی۔خیال رہے کہ 19 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 5 ارب روپے کے خصوصی فنڈ کا اعلان کیا تھا۔