اس وقت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وزیر اعظم نے اپیل کردی

Published on March 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان زیادہ سے زیادہ ڈالرز بھیجیں ۔قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا کی برآمدات گر رہی ہیں، بڑی مشکل سے ہماری برآمدات بڑھنا شروع ہوئی تھیں لیکن کورونا کی وجہ سے ہماری تجارت متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ڈالرز نہیں آرہے اور کرنسی پر دباﺅ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خوف ہے کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر نہیں آئیں گی۔ ’ میں سٹیٹ بینک میں اکاﺅنٹ کھولوں گا جس میں اوورسیز پاکستانیوں سے کہوں گا کہ ڈالر جمع کرائیں تاکہ ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر اوپر جائیں اور ہمارے روپے سے پریشر ختم ہو، اس وقت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes