اسلام آباد (یواین پی) پاکستانی سائنسدان نے صرف 5 منٹ میں کورونا وائرس کی درست تشخیص کرنے والی کٹ تیار کر لی۔ امریکہ میں مقیم این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی سے تعلیم یافتہ سائنسدان جمیل شیخ کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی سائنسدان نے محض پانچ منٹ میں کورونا وائرس کی درست تشخیص کرنے والی ڈیوائس ایجاد کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں محض پانچ منٹ میں کورونا وائرس کا بالکل درست ٹیسٹ کرنے والے پورٹ ایبل ٹیسٹنگ ڈیوائس کا ماسٹر مائنڈ ایک پاکستانی سائنسدان ہے جس کا نام جمیل شیخ ہے۔ امریکہ کی ڈیوائسز اور ہیلتھ کیئر کمپنی ایبٹ لیبارٹریز کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اس بات کی ہنگامی طور پر اجازت دے دی ہے کہ اگلے ہفتے سے ہی ہیلتھ کیئر کے عملے کو ٹیسٹ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔کمپنی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ صرف 13 منٹ کے اندر منفی نتائج ظاہر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا ڈیوائس ایجاد کرنے والے سائنسدان کا نام جمیل شیخ ہے جو کہ ایک پاکستانی ہیں۔ جمیل شیخ کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے ہے اور وہ این اے ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی کے فارغ التحصیل طالب علم ہیں۔