یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

Published on April 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) حکومت نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ یکم اپریل سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 96 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت107 روپے 25 پیسے برقرار رہے گی۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ یکم اپریل سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 96 روپے 58 پیسے برقرار رہے گی۔یکم اپریل سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت107 روپے 25 پیسے رہے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 77 روپے 45 پیسے برقرار رہے گی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 62 روپے51 پیسے برقرار رہے گی۔ مزید برآں پٹرولیم مصنوعات کے بعد حکومت نے ایل این جی کی درآمد بھی محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ، حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق رواں ماہ ایل این جی کے 5 کی بجائے 3 جہاز آئیں گے، صورتحال معمول پرآنے پر معاہدے کے مطابق ایل این جی منگوائیں گے، طلب کم ہونے سے پاور سیکٹر نے بھی ایل این جی ڈیمانڈ کم کر دی۔حکام نے بتایاکہ مقامی صنعت کی ایل این جی کھپت 490 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت پہلے ہی 45 فیصد تک کم ہو چکی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ حکومت یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی کرے، شرح سود کو 11سے کم کرکے 9 فیصد اور روپے کی قدر کو مستحکم کرنا چاہیے، تاکہ موجودہ بحران میں معیشت کو سنبھالا دیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes