اپریل کے ماہ میں مزید بارشیں اور شمالی علاقوں میں برفباری کی پیشن گوئی

Published on April 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اپریل کے ماہ میں مزید بارشیں اور شمالی علاقوں میں برفباری کی پیشن گوئی، اپریل کے آغاز میں ملک کے بالائی علاقوں، وسطی پنجاب، کشمیر اور اسلام آباد میں بارشیں جبکہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں برفباری ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اپریل کا مہینہ شروع ہونے کو ہے، لیکن ملک کے کئی علاقوں میں سردی ابھی جانے والی نہیں ہے۔ مارچ کے ماہ میں ہونے والی بارشوں اور برفباری سے پاکستان میں موسم سرما کا دورانیہ طویل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل کے شروع میں بھی مزید بارشوں کا امکان ہے۔بارشوں کے نئے سلسلے سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ یکم اپریل سے شروع ہونے والی بارشیں ملک کے بالائی علاقوں، وسطی پنجاب، کشمیر اور اسلام آباد میں ہوں گی۔جبکہ ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں بھی اپریل کے ماہ میں بھی برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ ایک روز کے دوران بھی بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں برفباری ہوئی۔ اسی باعث اپریل کے ماہ میں بھی موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، گرمی کی شدت میں اضافہ نہیں ہوگا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان اور بالائی سندھ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes