صحافی میر جاوید الرحمن کے انتقال پر محراب پور پریس کلب کا تعزیتی اجلاس

Published on April 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

محراب پور(یواین پی)صحافی میر جاوید الرحمن کے انتقال پر محراب پور پریس کلب کا تعزیتی اجلاس عبدالمجید راہی کی صدارت میں ہواصحافی میرجاوید الرحمن کے انتقال پر محراب پور پریس کلب کا تعزیتی اجلاس سینئر صحافی سرپرست عبدالمجید راہی کی صدارات میں ہوا اجلاس میں شہزادمغل ملک مشتاق احمد حافظ غلام مصطفیٰ طاہر ملک امجد علی ایم اقبال مغل خرم شہزاد آرائیں ،شاہد علی غلام مجتبیٰ چنہ عمران غوری ایم علی ملک امداد اللہ ابراہیم مغل اور دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافت کے لئے کی گئی خدمات پر انہیں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا اجلاس میں سیاسی سماجی رہنماوں نوشہروفیروز کے سمیع فاونڈیشن کے فرید سمیع محراب پور کے سیاسی سماجی رہنماوں سید ہمایوں شاہ شرافت علی ناز اور چودھردی نصراللہ بندیشہ نے بھی صحافی میر جاوید الرحمن کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آخر میں حافظ غلام مصطفیٰ طاہر نے مرحوم میر جاوید الرحمن کیلئے درجات کی بلندی کی دعا کرائی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes