کراچی: (یواین پی) ملک میں رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی، فروری کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد سے کم ہو کر 10.2 فیصد تک آگئی تاہم گزشتہ سال کی نسبت اشیائے خور و نوش اب بھی مہنگی ہیں۔ادارہ شماریات کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق فروری کی نسبت مارچ میں ٹماٹر 23 فیصد، دال چنا 5 فیصد، دال مسور 4 فیصد، پٹرول 7 فیصد، تازہ سبزیاں 8 فیصد، جبکہ گندم 7 فیصد سستی ہوئی۔دوسری جانب گزشتہ سال مارچ کی نسبت آلو 105 فیصد، پیاز 92 فیصد، دال مونگ 70 اور گیس 55 فیصد فی صد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں مصالحہ جات اور خوردنی تیل 27 فیصد، ایل پی جی 19 فیصد، گندم اور آٹا 15 فیصد، چینی 30 فیصد اور کپڑے 14 فیصد مہنگے ہوئے۔