واشنگٹن (یواین پی) امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، وائرس سے متاثرہ کل مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 269 ہوگئی، 4 ہزار 394 افراد ہلاک ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرہ کل مریضوں کی تعد 2 لاکھ 269 ہوگئی ہے۔جبکہ امریکا میں وائرس سے متاثرہ 4 ہزار 394 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس تمام صوتحال میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وبا کے سبب اگلے دو ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔