اوکاڑہ(یواین پی)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کی تینوں تحصیلوں اوکاڑہ ،رینالہ خورد ،دیپالپور میں کیبل ٹی وی کے ذریعے آن لائن لیکچرز کا آغاز کر دیا گیا ہے ضلع میں آپریشنل کیبلز آپریٹر نے اپنی اپنی کیبل پر آن لائن لیکچر زکے لئے ایک ایک چینل مخصوص کر دیا ہے جس پر تعلیمی لیکچرز شروع کر دیئے گئے ہیں تاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے بند ہونے کی وجہ سے طالب علم بچے اپنے گھروں میں ہی تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔