میرا کا انگریزی کے تڑکے کیساتھ لوگوں کو ہاتھ بار بار دھونے کا مشورہ

Published on April 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

لاہور(یواین پی) اداکارہ میرا نے انگریزی کے تڑکے کیساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘ہاتھ دھوئیں اپنے لئے اور اپنے پیاروں کیلئے’۔اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر ہاتھ دھوتے ہوئے بنائی گئی وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ فائٹ کورونا بائے ہاتھ دھونا، ہاتھ دھونا سے نو کورونا، صفائی نصف ایمان ہے ۔انہوں نے کہا کہ دن میں کئی بار اپنے ہاتھ دھوئیں اور دیگر احتیاطی تدابیر کا بھی خیال رکھیں، یہ سب آپ اپنے لئے اور اپنے پیاروں کیلئے کریں، پیغام کے آخر میں انہوں نے انگریزی میں کہا کہ گاڈ بلیس یو آل ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes