اسلام آباد(یواین پی) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 100 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈ جاری کردیئے ہیں۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 1240 ارب روپے کے پیکیج کے تحت ری فنڈ جاری کیے گئے، ری فنڈ جاری ہونے سے ایکسپورٹرز کے لیے سرمایہ دستیاب ہوگا۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 31 مارچ 2020ء تک تمام ری فنڈ کلیئر کیے ہیں، 3 اپریل کو ری فنڈ کی مد میں 52 ارب روپے جاری کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اب تک 163 ارب روپے کے ری فنڈ دے چکے ہیں، ری فنڈ کی ادائیگیاں گزشتہ مالی سال سے 61 فی صد زیادہ ہیں۔