کوٹلی (یو این پی) بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹرز میں گولہ باری ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ، ذولقرنین ولد محمد شفیع ساکن بٹل اور45سالہ میمونہ ساکن تیتری نوٹ زخمی ہو گئی،لوگوں کے مکانات اور گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا۔کرونا وائرس کے باوجود بھارتی فوج کا جنگی جنون تھم نہیں رہا ،لوگوں کے حوصلے بلند ہیں ،پاک فوج کی طرف سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باوجود بھارت اپنے جنگی جنون سے باز نہ آیا گزشتہ روز سے تتہ پانی سیکٹر کے تیتری نوٹ بٹل ،ناطراور مدارپور کے دیہات پر بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اس گولہ باری سے بٹل کا ذولقرنین ولد محمد شفیع اور تیتری نوٹ کی 45سالہ میمونہ گولہ کا ٹکرا سینے میں لگنے سے زخمی ہو گئی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہجیرہ منتقل کر دیا گیا بھارت کی طرف سے بھاری ہتھیاروں کی گولہ باری سے لوگوں کے گھروں اور گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچ رہا ہے سرحدی دیہات کے عوام کے حوصلے بلند ہیں اور پاک فوج کی طرف سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے ۔