کوروناوائرس ،طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے رابطہ نمبر جاری کئے ہیں ڈی سی اوکاڑہ عثمان علی

Published on April 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

کوروناوائرس ،طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے رابطہ نمبر جاری کئے ہیں ڈی سی اوکاڑہ عثمان علی
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے انسداد کرونا کے لئے جاری اقدامات اور کرونا ایمر جنسی کے پیش نظر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساوَتھ سٹی میں ٹیلی ہیلتھ کی سہولت فراہم کر دی ہے جس پر مریض گھر بیٹھے ٹیلی فون کے ذریعے ڈاکٹرز سے اپنی بیماری کی بابت ،مشورہ ،رہنمائی اور دوائی تجویز کروا سکے گا وہ مریض جو سر درد ،پیٹ درد ،بخار اور دیگر عام نوعیت کی میڈیکل ایمر جنسی کا سامنا کر رہے ہیں وہ لوگ گھر سے باہر نکلنے کی زحمت اٹھائے بغیر مندرجہ ذیل نمبروں پر ڈاکٹرز سے اپنے علاج کے سلسلہ میں طبی مشورہ حاصل کر سکیں گے۔ اس سلسلہ میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں مندرجہ ذیل نمبروں 03110744152،03157296149 ،03157131634 ،03110172278 جبکہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساوَتھ سٹی کے مندرجہ ذیل نمبروں 03128790060، 03157018917 ،03054004322 ،اور03134217625 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ڈی سی او اوکاڑہ کی ہدایات پر مقامی طور پر ڈس انفیکٹنگ واک تھرو گیٹ تیار
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی ہدایات پر مقامی طور پر ڈس انفیکٹنگ واک تھرو گیٹ تیار کرلیاگیا ہے مقامی مٹیریل سے تیار کردہ ڈس انفیکٹنگ واک تھرو گیٹ کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اوکاڑہ کی سبزی منڈی میں لوگوں کی سہولت کے لئے نصب کیا جائے گا کیونکہ سبزی منڈی میں آڑھتیوں ،سبزی و فروٹ لے کر آنے والوں ،خریدنے والوں ، بیچنے والوں اور عوام الناس کی بہت زیادہ آمد و رفت ہوتی ہے جس کے پیش نظر وہاں پر ڈس انفیکٹنگ واک تھرو گیٹ کونصب کیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عثما ن علی نے کہا کہ اس پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس کے دائر ہ کار کو تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ خورد تک بڑھایاجائے گا۔
ڈی ایچ کیو اوکاڑہ، ساوَتھ سٹی میں پورٹ ایبل ہینڈ واش بیسن نصب
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی ہدایات پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساوَتھ سٹی میں پورٹ ایبل ہینڈ واش بیسن نصب کر دیئے گئے ہیں لوگوں کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے مرکزی بازاروں اور اہم سٹرکوں پر بھی ان کو نصب کیا جائے گا تاکہ جو لوگ گھر سے باہر کسی ضرورت کے تحت آئے ہیں وہ بازار میں صابن سے ہاتھ دھو سکیں کیو نکہ کرونا کے پھیلاوَ کو روکنے کے لئے ہر شخص کے ہاتھوں کا ڈس انفیکٹ ہونا ازحد ضروری ہے لوگ اگر انتہائی ضرورت کی صورت میں گھروں سے نکلیں تو ان کو مین روڈ اور مین بازار میں صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولت دستیاب ہو سکے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ لوگوں کو سہولت دینے ،ان کی رہنمائی اور ا?گاہی کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme