ٹھٹھہ(حمید چنڈ)ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان کی ہدایات پرٹھٹھہ پولیس کی کاروائی گٹکہ میں استعمال ہونے والی 9 ہزار 250 کلوتمباکو پتی کی سپلائی ناکام دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ساکرو سب انسپکٹرگل حسن نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ساکرو غلام اللہ روڈ گبول اسٹاپ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ایک ٹرالر نمبر سی-3431 میں سامان گٹکہ سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیادو ملزمان عمران خان ولد عالم شیر اور صاحبزادہ ولد پیر جان یوسفزئی پٹھان رہائشی ضلع سوات کو گرفتار کرلیا ہے تلاشی کے دوران ٹرالر میں گٹکہ میں استعمال ہونے والی مختلف اقسام کی تمباکو پتی 234 کٹہ سفید پتی 5850 کلو، 60 کٹہ ڈنڈی نسوار پتی 2400 کلواور 20 کٹہ خاک پتی 1000 کلو برآمد کرلیا ہے پولیس نے ٹرالر کو پولیس حراست میں لیکر ملزمان کے خلاف تھانہ ساکرو میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔