کراچی (یواین پی) کورونا وائرس ایک عذاب الہی ہے عذاب الہی سے جنگ نہیں کی جاتی بلکہ اللہ تعالیٰ سے دعا مغفرت کی جاتی ہے عذاب الہی سے لڑنے کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس سے اعلان جنگ ہے خوف خدا کرو اور اپنی زبانوں کو کنٹرول کرو اور جتنا ہو سکے لڑنے کا لفظ استعمال کرنے کے بجائے توبہ استغفار کا استعمال کریں ہم میں عذاب الہی سے لڑنے کی طاقت نہیں ہے اور لڑنے والا اللہ تعالیٰ سے لڑنے کی ہمت کر رہا ہے کیوں اپنے الفاظ کو اپنے لئے عذاب بناتے ہو پہلے کیا کم عذاب ہے عذاب الہی سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی بھیک مانگیں اور ذخیرہ اندوزی ۔ شرک۔جیسے گناہوں سے جتنا ہو سکے اپنے آپ کو بچائیںکسی بھی قوم پر اس وقت تک اللہ تعالیٰ کا عذاب برپا نہیں ہوتا جب تک وہ قوم قدرت کے خلاف نہیں جاتی ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے پناہ مانگو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ تم سے پہلے قوموں پر کس طرح کے درد ناک عذاب آئے اس لئے ہمیں سب کو مل کر اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنی چائیے اور اسی سے مدد مانگی چاہیے