کرونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود کئی ملکوں کا پابندیوں میں نرمی پر غور

Published on April 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی) ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، کئی ممالک غور کر رہے ہیں کہ اس وبا کی روک تھام کے لیے کیے گئے لاک ڈاون میں نرمی کی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد وبا کے مرکز بننے والے شہر ووہان کو بھی مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ووہان گزشتہ 76 روز سے لاک ڈاون میں تھا۔ تاہم اب شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہے۔اٹلی اور اسپین میں کرونا وائرس کی شدت میں کمی آرہی ہے۔ تاہم ماہرین صحت تنبیہ کر رہے ہیں کہ یہ بحران ابھی خاتمے سے بہت دور ہے۔ لہٰذا اگر ملکوں نے احتیاطی تدابیر میں کمی کی تو وائرس کی دوسری لہر مزید تباہی پھیلا سکتی ہے۔لیکن اس کے باوجود امریکہ سمیت کئی ممالک پابندیوں میں نرمی کر رہے ہیں یا نرمی پر غور کر رہے ہیں۔امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام سے متعلق ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق وہ لوگوں کو ہدایات جاری کر رہے ہیں کہ جن افراد میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہ ہوئی ہوں وہ اپنے کاموں پر جا سکتے ہیں۔ یہ گائیڈ لائنز فی الحال اہم ضروریات زندگی سے متعلق شعبہ جات میں کام کرنے والوں کے لیے جاری کی گئی ہیں۔فرانس میں بھی لاک ڈاون کی پابندیوں میں نرمی کرنے پر بحث جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes