سندھ حکومت کی جانب سے کھانے کا غیرمعیاری سامان تقسیم

Published on April 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

کراچی(یواین پی) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاﺅن کے دوران صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں غریبوں کو ان کے گھروں میں راشن کی فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا. تاہم اس کے لیے نجی ٹھیکیدار سے حاصل کیے جانے والے راشن بیگز میں سستے اور غیر معیاری سامان کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے نجی ٹھیکیدار کی جانب سے فراہم کیے گئے راشن کے 10 ہزار 800 بیگز کے حوالے سے ہونے والی ایک تحقیق میں اس حوالے سے معلوم ہوا کہ حکومت کو فراہم کیے گئے راشن بیگز میں سستا اور غیر معیاری سامان موجود تھا.بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کے دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت کو فراہم کردہ 20 کلو کے راشن بیگ کی قیمت میں مارکیٹ میں دستیاب اتنے ہی وزن کے بیگ کی قیمت میں 179 روپے کا فرق پایا گیا نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد ضلع کے چار تعلقوں میں حکومت کی جانب سے یوسی چیئرمین کو فراہم کردہ ان راشن بیگز کے حوالے سے ایک اعلیٰ انتظامی عہدیدار نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ حکومت کو فراہم کردہ راشن بیگز میں غیر معیاری سامان تھا.مذکورہ راشن بیگز کو تمام تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرز (اے سی) کے تحت یوسی چیئرمینز کو فراہم کیا گیا تھا اور جیسے ہی ان بیگز کی تقسیم شروع کی گئی تو ان میں نہ صرف ناقص سامان کی موجودگی بلکہ ان میں کم وزن کی شکایات بھی سامنے آئیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ راشن بیگز کے کم وزن اور ان میں غیر معیاری سامان کی شکایات کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ون لیاقت کلہوڑو نے محکمہ خوراک اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کے عملداروں کے ساتھ مل کر معاملے کی تفتیش کی.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes