کورونا وائرس: پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 86 ہو گئی

Published on April 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مہلک وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 5011 ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 86 تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس بے لگام ہو رہا ہے، ملک بھر میں مریضوں کی تعداد میں اضافے ہونے لگا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک وباء کے مزید 223 کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 20افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد ہونے والے افراد کی تعداد 86 تک پہنچ گئی ہے۔حکومتی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2457 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جبکہ اس وقت ملک بھر میں 57 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مہلک وباء سے 762 افراد صحتمند ہو چکے ہیں، 5011 افراد میں سے 50 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔کیسز کی بات کی جائے تو اس وقت سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2414 ہے، دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے جہاں پر مریضوں کی تعداد 1318 ہے۔تیسرے نمبر پر خیبرپختونخوا ہے جہاں پر مریضوں کی تعداد 697 ہے، بلوچستان میں 220 مریض ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 113 ، گلگت بلتستان میں 215 مریض ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme