نوشہروفیروز(یواین پی) نوشہروفیروز کے شہر دریا خان مری کے قریب زمینی تکرار پر بھائی نے اپنے دو سگے بھائیوں کوفائرنگ کر کے قتل کر دیاملزم جائے وقوعہ سے فرارتفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے شہر دریا خان مری کے قریب ملزم ندیم نے فائرنگ کر کی اپنے دو سگے بھائیوں کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا۔مقتولین میں عبدالرزاق اور نجیب وڑائچ شامل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نعشیں ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کی جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقع بھائیوں میں زمینی تکرار پر ہوا ہے پولیس نے ابتدائی تفشیش کرتے ہوئے بتایا کہ تکرار والی زمیں پر درخت کاٹنے پر ملزم نے اپنے سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مزیاس واقع کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب مورو کے قریب موٹر سائیکل رکشہ کے ٹکر سے نوجوان جانبحق ہوگیا جانبحق نوجوان کی شناخت ضامن علی بگھیو کے نام سے ہوئی ہے جس کی نعش ضروری کارروائی کے لئے تعلقہ اسپتال منتقل کردی گئی رکشہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرارہوگیا۔