عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ

Published on April 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

لاہور: (یواین پی) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان پیر کی شام پانچ بجے حلف اٹھائیں گے۔ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں معاملات سلجھانے کے بعد عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔عبدالعلیم خان نے عثمان بزدار سے ملاقات میں ان کے تحفظات کو دور کیا تھا۔ عبدالعلیم خان وزیراعلی پنجاب سے ملاقات سے پہلے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ عبدالعلیم خان نے نیب کیس میں گرفتاری کی وجہ سے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy