مجھے نہیں یقین 25 اپریل کو فورنزک رپورٹ آ جائے گی، وزیر ریلوے شیخ رشید

Published on April 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فورنزک رپورٹ کے بعد عمران خان کسی کو نہیں چھوڑے گا لیکن میری اطلاعات کے مطابق فورنزک رپورٹ میں دیر ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی طبقہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار نہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہیں۔ کورونا سے نمٹ لیا تو حکومت سرخرو ہوگی۔ میرا دل کہتا ہے کہ ہم اس وبا سے نمٹ لیں گے۔ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی کا بحران سٹے بازوں نے پیدا کیا۔ عمران خان نے اعلان جنگ کر دیا ہے۔ اب جہانگیر ترین نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں یا نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سبسڈی دینے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا۔ چینی ساری دنیا میں سستی لیکن بہانہ بنا کر سبسڈی اور ذخیرہ اندوزی بھی کرلی۔ پاکستان میں عام آدمی چینی کا کارخانہ نہیں لگا سکتا، اس کے پیچھے سیاست دان ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں پاکستان میں آٹے کا مسئلہ پیدا نہ ہو جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اصل فیصلہ یہ ہونا ہے کہ پنجاب حکومت نے سبسڈی کس طرح دی؟ اب گیند عمران خان کے کورٹ میں ہے۔ جہانگیر ترین، عمران خان کے صف اول کے مشیروں میں سے تھے لیکن اب کپتان نے صرف فیلڈنگ تبدیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy