اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ سے متعلق پروپیگنڈا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے خلاف غیر اخلاقی اور نازیبا مہم کے معاملے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو غیر اخلاقی مہم کی انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدیات کی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔