اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان کئی وزراء اور مشیروں کی کارکردگی سے مایوس، رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے کئی وزرا اور مشیروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزراء اور مشیروں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کس وزیر نے کتنے منصوبے مکمل کیے ہیں رپورٹ دی جائے۔ وزیراعظم نے سوال کیا ہے کہ کس وزیر کی کیا کاگردگی ہے؟ کس نے کتنے منصوبے مکمل کیے؟ وزارت میں کتنا وقت گزارا؟ وزیراعظم نے وزراء اور مشیروں کو مکمل رپورٹ آج شام تک وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد کابینہ میں دوبارہ کئی وزارء اور مشیروں کے قلمدان میں ردوبدل کا امکان ہےتبدیلیوں کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کارکردگی رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی حالیہ مہم کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی. ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ وہ اس مذموم مہم میں ملوث ملزمان کا پتاچلانے کیلئے معاملے کی تحقیقات کریں، انہوں نے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ آج وزیراعظم نے قومی تحفظ خوراک کے وزیر سید فخر امام کو اشیائے ضروریہ کی طلب اور رسد پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی تاکہ بروقت فیصلے کئے جائیں اور ملک کے کسی حصے میں غذائی اجناس کی قلت نہ ہو وزیراعظم کو ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا.