لاہور (یواین پی) نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو آج بروز جمعہ نیب آفس طلب کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں شہباز شریف کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات اور ان کو وراثت میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیلات ، مقامی بینک سے لئے گئے قرضہ کی تفصیلات سمیت نیب کو طلب وہ تمام معلومات جن کے بارے میں نیب نے انہیں سوال نامہ دے رکھا ہے کی ریکارڈ کے ساتھ مکمل تفصیلات کے ہمراہ پیش ہوں۔