قومی کرکٹر صہیب مقصود آن لائن ٹیسٹ کے دوران زخمی

Published on April 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کرکٹرصہیب مقصود کو مہنگی پڑ گئی۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صہیب مقصود کا آن لائن ٹیسٹ کے دوران گھٹنہ شدید زخمی ہوگیا، وہ گھر میں آن لائن ٹیسٹ کی تیاری کر رہے تھے کہ پاس رکھی شیشے کی میز ٹوٹ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک حادثہ تھا، زخم گہرا آیا ہے، ڈاکٹرز کو تصاویر بھجوائیں ہیں، کیونکہ ان دنوں ہم سب اسپتالوں میں جانے سے کافی خوفزدہ ہیں۔صہیب مقصود کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے دوران پیش آیا، ٹیبل کا شیشہ گھٹنے پر گرنے سے گہرا کٹ لگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ قرنطینہ کے دوران فٹنس ٹیسٹ کے لیے پی سی بی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، خوشی ہے کہ میں نے پھر بھی تمام ٹیسٹ مکمل کرلیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题