کورونا کا زور برقرار، جاں بحق افراد کی تعداد 168 تک پہنچ گئی، 8348 وبا سے متاثر

Published on April 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک بھر میں اب تک 98522 افراد کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7847افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، 9 اموات ہوئیں جبکہ 355 نئے کیس سامنے آئے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 168 تک جا پہنچی ہے جبکہ 8348 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 3822، صوبہ سندھ میں 2537، صوبہ بلوچستان میں 376، خیبر پختونخوا میں 1137، اسلام آباد میں 171، آزاد کشمیر میں 48 جبکہ گلگت بلتستان میں 257 کنفرم مریض ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں 56، صوبہ پنجاب میں 42، اسلام آباد میں 2، بلوچستان میں 5، خیبر پختونخوا میں 60، گلگت بلتستان میں 3 اموات اب تک سامنے آ چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں ہلاکت کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes